سکواش

پہلی رچز نیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

کوارٹر فائنل میں نمبر دوسیڈواپڈا کی کومل خان کو سندھ کی دامیہ خان نے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا

پہلی رچز نیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

کوارٹر فائنل میں نمبر دوسیڈواپڈا کی کومل خان کو سندھ کی دامیہ خان نے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سعدیہ گل،نمبرہ بتول،زہرہ عبداللہ اور دامیہ خان نے پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کے ویمنز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ ایم بن عاطف،دانش سکندر،عبدلہادی گل اورحزیفہ شاہد بوائز انڈر15کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر پرسندھ اسکواش ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام جاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کوارٹر فائنلز کھیلے گئے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامر کے مطابق ویمنز میں سند ھ کی دامیہ خان نے نمبر دوسیڈواپڈا کی کومل خان کو3-0سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا

انہوں نے11-3،11-3اور11-4سے کامیابی سمیٹی۔دیگر کوارٹر فائنلز میں ایس این جی ایل کی سعدیہ گل نے کے پی کی رانیہ قاضی کو 3-1سے،سندھ کی نمرہ بتول نے سندھ ہی کی دعا نزاکت کو 3-1سے اور کے پی کی زہرہ عبداللہ نے سندھ کی سارہ علی کو 3-0سے زیر کیا

اور سیمی فائنل میں نشست کنفرم کی۔بوائز انڈر15 کے کوارٹر فائنلزمیں پنجاب کے ایم بن عاطف نے پنجاب ہی کے سمیر خان کو 3-1سے،

کے پی کے دانش سکندر نے پنجاب کے عمر افضل خان کو 3-0سے،سندھ کے حزیفہ شاہد نے پنجاب کے عامر عدنان کو 3-0سے اور کے پی کے عبدالہادی گل نے پنجاب کے شاہ نواز بٹ کو سخت مقابلے کے بعد3-2سے شکست دے کر فائنل فور لائن اپ کو جوائن کیا۔

بوائز انڈر 13کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈسندھ کے راحیل وکٹر نے کے پی کے ارمان علی کو 3-2سے،،پی اے ایف کے احمد صفوان نے کے پی کے مصطفی احمد کو3-0سے،

کے پی کے فہد خان نے زوہیب خان کو 3-0سے اور پنجاب کے رحمان شوریم نے فضل رحمان کو 3-0سے قابو کر کے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

بوائز انڈر9کوارٹر فائنل میں سندھ کے ایم بن نسیم نے سندھ کے رحیم رضا کو 3-0سے،کے پی کے ایم طلحہ نے سندھ کے نذیر ملک کو 3-0سے،سندھ کے فیض خان نے سندھ ہی کے عبدالرافع کو 3-0سے اور سندھ کے آبا ن خان نے سندھ ہی کے بلاول کو 3-0سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ویمنز کے سیمی فائنل میں ایس این جی ایل کی سعدیہ گل کا مقابلہ سندھ کی نمرا بتول سے اور کے پی کے زہرہ عبداللہ کا مقابلہ سندھ کی دامیہ خان سے ہوگا

جبکہ بوائز انڈر15کا پہلا سیمی فائنل پنجاب کے ایم بن عاطف اورسمیر خان جبکہ دوسرا سیمی فائنل کے پی کے عبدالہادی گل اورنمبر دو سیڈ سندھ کے حزیفہ شاہد کے درمیان ہوگا۔

چیمپئنشپ میں ملک بھر سے واپڈا اور آرمی سمیت مختلف محکموں اور صوبوں کے200سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔29جون تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں بوائز انڈر9،انڈر13اور انڈر15کے علاوہ ویمنز اوپن کا ایونٹ بھی شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!