معرکہ حق جشنِ آزادی اسپورٹس اینڈ کریٹیو فیسٹیول 2025 کا شاندار انعقاد
12اسکولوں کے 100 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

معرکہ حق جشنِ آزادی اسپورٹس اینڈ کریٹیو فیسٹیول 2025 کا شاندار انعقاد۔
12اسکولوں کے 100 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت
انجمن فلاح و بہبود اور سندھ بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کا مشترکہ پروگرام۔
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) معرکہ حق جشنِ آزادی اسپورٹس اینڈ کریٹیو فیسٹیول 2025″ انجمن فلاح و بہبود برائے خواتین کے زیر اہتمام اور سندھ بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ تعاون گلستان اسکاؤٹ ٹریننگ سینٹر میں کیا
گیاپروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی اور قومی ترانہ پوری عقیدت کے ساتھ گایا گیا۔
کراچی بھر کے بارہ اسکولوں سے سو سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کر کے اس پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔
اس فیسٹیول میں کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں دوڑ، ڈوج بال، رسہ کشی، فٹسال، اسکیپنگ روپ اور آرم ریسلنگ شامل تھے۔ ساتھ ہی بچوں نے ٹیبلوز، تقاریر اور ملی نغموں کی دھنوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
طلبہ و طالبات کے فن پاروں نے معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی حسین تصویری جھلکیاں بھی اجاگر کیں۔اس پروگرام کی روحِ رواں ڈائریکٹر بابرہ اسماعیل رہیں،
جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری ریحان اکرم، ڈپٹی آرگنائزنگ سیکریٹری فہمیدہ ضمیر اور فائننس سیکریٹری لنوبر وارثی نے اپنے فرائض بخوبی انجام دیے۔اس موقع پر سندھ بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید اختر میر کی خصوصی معاونت پر انتظامیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
مہمانِ خصوصی سعید عالم، فرزانہ سعید، نصرت حسین، آصف ظہیر، سلمان، اور اصغر علی کی آمد نے محفل کو مزید رونق بخشی، انکے ساتھ شرکاء اسکول کی اساتذہ، پرنسپل صاحبان اور کوچز نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور تمام شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔جبکہ مہمانوں کی شیلٹ پیش کی گئ
اس کامیاب پروگرام میں اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی کی پوری ٹیم جن میں شہزاد قادر، شایان اقبال، فاطمہ عارف، عیشاء شبیر، عائشہ افتخار،آیت توصیف، مقدس ثناء،
جبکہ دیگر میں شبانہ ناز، موئن،نادیہ گھانجی،نازیہ،حور اور ماہم نے اپنی انتھک محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیئے جس نے معرکہ حق جشنِ آزادی اسپورٹس اینڈ کریٹیو فیسٹیول کو یادگار بنا دیا۔



