علی ظفر کی دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دھوم
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کی افتتاحی تقریب یادگار بن گئی


علی ظفر کی دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دھوم،
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کی افتتاحی تقریب یادگار بن گئی
دبئی، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی (DP World ILT20) سیزن 4 کا آغاز آج شام دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات کے 54ویں قومی دن کی تقریبات کے ساتھ شاندار انداز میں ہوا۔
شائقین نے ‘رنگ آف فائر’ سے معروف اس اسٹیڈیم کو بھر دیا، جہاں عالمی شہرت یافتہ میوزک اسٹار علی ظفر نے خطے کی سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کے آغاز کے موقع پر ایک پُرجوش افتتاحی تقریب کی قیادت کی۔
تقریب کا آغاز اماراتی گلوکار احمد الحوسنی نے متحدہ عرب امارات کا قومی ترانہ پیش کرکے کیا، جس نے اس موقع کے لیے ایک پُروقار ماحول پیدا کیا۔

علی ظفر نے اپنے مشہور گیتوں اور مداحوں کے پسندیدہ نغموں پر ایک ہائی انرجی پرفارمنس دی، جس کے بعد قومی دن کی تھیم پر مبنی ایک شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس نے اسٹیڈیم کو روشن کر دیا۔
تقریب کے بعد توجہ سیزن کے پہلے میچ کی طرف منتقل ہو گئی، جہاں دفاعی چیمپئنز دبئی کیپٹلز اور پچھلے سیزن کے فائنلسٹ ڈیزرٹ وائپرز آمنے سامنے ہیں۔ وائپرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پہلا بال مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کرایا گیا، جس کے ساتھ ہی 34 میچوں پر مشتمل اس کرکٹ تماشے کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔
دنیا بھر کے سامعین ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کو معروف براڈکاسٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ کوریج میں بھارت میں زی نیٹ ورک (Zee Network)،
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اسٹارز پلے (STARZPLAY) اور اتصالات پر کرک بز (Cricbuzz)، افغانستان میں آریانہ (Ariana)،
بنگلہ دیش میں ٹی اسپورٹس (T Sports)، کیریبین میں رش اسپورٹس (Rush Sports)، شمالی امریکہ میں ولو (Willow)، پاکستان میں پی ٹی وی اسپورٹس (PTV Sports) اور جیو سپر (ٹی وی) کے ساتھ تماشا، مائیکو اور ٹیپ میڈ (ڈیجیٹل)، سری لنکا میں ڈائیلاگ (Dialog)، اور برطانیہ میں اسکائی اسپورٹس (Sky Sports) شامل ہیں۔
دیگر بین الاقوامی شراکت داروں میں آسٹرو اسپورٹس (جنوب مشرقی ایشیا)، فاکس اسپورٹس (آسٹریلیا) اور سپر اسپورٹ (افریقہ) شامل ہیں۔
باقی دنیا میں ناظرین آئی ایل ٹی ٹوئنٹی آفیشل یوٹیوب چینل (ILT20 Official YouTube) اور اسپورٹس سینٹرل (Sports Central) کے ذریعے میچز دیکھ سکتے ہیں۔



