نیشنل گیمز:ویمنز سافٹ بال ایونٹ کاآغاز، پاکستان پولیس اور بلوچستان کی کامیابی

نیشنل گیمز:ویمنز سافٹ بال ایونٹ کاآغاز، پاکستان پولیس اور بلوچستان کی کامیابی
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) 35ویں نیشنل گیمز 2025 کے سافٹ بال ایونٹ کا گزشتہ روز آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں صدر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان تہمینہ آصف نے روایتی ہِٹ لگا کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر سیکریٹری جنرل ایس ایف پی نسیم خان، حیدر خان لہڑی، پیٹرن اِن چیف سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان وسیم ہاشمی اور آرگنائزنگ سیکریٹری ذیشان مرچنٹ بھی موجود تھے۔
پہلے میچ میں پاکستان پولیس نے سندھ کو 21–7 سے شکست دے دی۔پاکستان پولیس کی جانب سے کرشمہ، مریم، سدرہ، کائنات اور ہما نے 3، جب کہ اریج، اقرا اور مونا نے 2،2 رنز اسکور کیے۔
سندھ کی جانب سے تُلسی نے 2 رنز جبکہ ملیحہ، اینا، ماہ نور، دعا اور کائنات نے ایک ایک رن بنایا۔دوسرے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو 19–6 سے ہرادیا۔
بلوچستان کی جانب سے رومل، عائشہ، نرگس اور ارحمہ نے 3،3 رنز، جبکہ جنت، صفیہ اور آمنہ نے 2،2 رنز اسکور کیے۔سندھ کی جانب سے دعا نے 3 رنز جبکہ کائنات، لائبہ اور ملیحہ نے ایک ایک رن اسکور کیا۔



