شوٹنگ

نیشنل گیمز شوٹنگ:پاکستان آرمی نے سات گولڈ میڈلز کے ساتھ برتر ی مستحکم کر لی

نیشنل گیمز شوٹنگ:پاکستان آرمی نے سات گولڈ میڈلز کے ساتھ برتر ی مستحکم کر لی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل گیمز کے شوٹنگ مقابلوں کے دوسرے روز پاکستان آرمی نے سات گولڈ میڈلز کے ساتھ اپنی برتری مزید مستحکم کرلی،

پاکستان نیوی نے پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا۔دوسرے روز کے نتائج کے مطابق 10میٹرز ائر پسٹل ویمنز میں نیو ی کی رابعہ کبیر نے گولڈ،آرمی کی رمشا ندیم نے سلور اور نیوی کی رسام گل نے برانز میڈل جیتا

جبکہ اسی کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نیوی نے گولڈ،آرمی نے سلور اور ایچ ای سی نے برانز میڈل جیتا۔25میٹرز ریپڈ پسٹل کے انفراد ی مقابلوں میں آرمی کے محمد شبیر نے گولڈ،نیوی کے جی ایم بشیر نے سلور اور نیوی کے مقبول حسین نے برانز میڈل جتیا۔

ٹیم ایونٹ میں نیوی نے گولڈ،آرمی نے سلور اور پی اے ایف نے برانز میڈٖل اپنے نام کیا،اسکیٹ اولمپک مقابلوں میں آرمی کے امام ہارون نے گولڈ،نیوی کے آصف محمودنے سلور اور آصف علی نے برانز میڈل جیتا۔ ٹیم کیٹیگری میں آرمی نے گولڈ،نیو ی نے سلور اور سندھ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

میڈل ٹیبل پر پاکستان آرمی سات گولڈ،6سلور اور ایک برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ پاکستان نیوی کے شوٹرز نے دوسرے روز شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تین گولڈ حاصل کر کے اپنے گولڈ میڈلز کی تعداد پانچ کر لی

جبکہ اس نے چار سلور اور 6 برانز میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔پاکستان ائر فورس نے دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ تیسری،سندھ نے دو برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی اور ایچ ای سی نے ایک برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!