نیشنل گیمز ہاکی:ویمنز میں واپڈا نے بلوچستان کو 18گول جڑ دئیے

نیشنل گیمز ہاکی:ویمنز میں واپڈا نے بلوچستان کو18گول جڑ دئیے
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل گیمز کے ہاکی ایونٹ میں دوسرے روز بھی مینز اور ویمنز کے مقابلے منعقد کئے گئے۔نتائج کے مطابق مینز میں سندھ نے عبید اللہ،حماد رضوان اور حماد ایاز کے ایک ایک گول کی بدولت کے پی کو3-1سے ہرا دیا۔
دوسرے میچ میں پاکستان نیوی نے پنجاب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔فاتح ٹیم کے لئے عبداللہ اور عیسیٰ خان نے گول اسکور کئے جبکہ پنجاب کا واحد گول عدیل نے اسکور کیا۔
تیسرے میچ میں پاکستان آرمی نے وسیم اکرم کے دو،محمد اویس،حسن اور مہران احمد کے ایک ایک گول کی بدولت پاکستان پولیس کو5-1سے مات دی۔خواتین مقابلوں میں واپڈا نے بلوچستان کو 18-0کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
فاتح ٹیم کے لئے حمیرا لطیف نے پانچ،سدرہ نے تین،رمشا اور سحر س وحید نے دو دو جبکہ مائرہ صابر،عذرا ناصر،افشاں،تابندہ،حنا اور امبرین اشرف نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
مردوں کے مقابلوں میں فاروق احمد ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس واپڈا اورراؤ عدنان سیکریٹری اسپورٹس لیسکومہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرٹورنامنٹ ڈائرکٹر دانش کلیم،کامران شریف،
میڈیا منیجر انٹر نیشنل محمد علی،اسلم خان نیازی،اصغر ملک،ابوذر امرا،راحت خان،غلام مرتضیٰ ڈھوٹ،عرفان ڈھوٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔


