نیشنل گیمز بیس بال ایونٹ کا این ای ڈی یونیورسٹی گراؤنڈ پر آغاز،تین میچوں کا فیصلہ

نیشنل گیمز بیس بال ایونٹ کا این ای ڈی یونیورسٹی گراؤنڈ پر آغاز،تین میچوں کا فیصلہ
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) این ای ڈی یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں 35ویں نیشنل گیمز بیس بال ایونٹ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی فرمان خان ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ تھے۔
آرگنائزنگ سیکرٹری پرویز احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق افتتاحی میچ میں پاکستان آرمی نے کے پی کے کو 2-7 سے شکست دی۔
دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے سندھ کے خلاف 0-16 سے یکطرفہ کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں پنجاب نے اسلام آباد کو 6-0 سے ہرایا۔
ان میچوں میں امپائرنگ کے فرائض ظفر وڑائچ،زبیر وٹو، مخدوم مظفر عالم، خرم شہزاد بٹ، ساجد رشید، ظفر شیروانی، ایاز خان، اور محمد ذیشان نے ادا کیے۔
ان میچوں کے موقع پرڈاکٹر محمود لکھوی، صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال، طاہر محمود سیکرٹری جنرل، محسن خان صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن، سینئر نائب صدر وصال انصاری، منظر شاہ، کیپٹن (ر) سرفراز،
محمد جمیل کامران (چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی/ ایمپائرز) علی احمد، میڈم ماجدہ حمید،مونا عظمی، احتشام منیجر واپڈا ٹیم، میجر علی طاہر (پاک آرمی) سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔



