کرکٹ

پانچویں انٹرلوپ قائد اعظم ٹرافی 2026 کا آغاز 8 فروری سے فیصل آباد میں ہوگا

پانچویں انٹرلوپ قائد اعظم ٹرافی 2026 کا آغاز 8 فروری سے فیصل آباد میں ہوگا

فیصل آباد ; پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے زیر انتظام ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں ۔

گلگت بلتستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں ملک بھر سے قومی اور بین الاقوامی وہیل چیئر کرکٹرز شرکت کررہے ہیں ۔

قائد اعظم ٹرافی میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور موقع فراہم کیا گیا ہے۔

ملک میں وہیل چیئر کرکٹ کے فروغ اور عنقریب منعقد ہونے والے تیسرے ٹی 20 ایشیا کپ جو کہ پاکستان کی میزبانی میں کراچی اور حیدرآباد میں میچز کا انعقاد ہوگا

انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ مجموعی طور پر دس میچز کھیلے جائینگے فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جس کا انعقاد 12 فروری کو بوہڑاں والی گراؤنڈ میں ہوگا۔

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 7 فروری کو فیصل آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگی جس میں کھلاڑیوں اور معززین اور سابقہ اور موجودہ کرکٹرز شرکت کرینگے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!