کرکٹ

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو اہلیہ سمیت قتل کی دھمکیاں

شکایت میں بتایا گیا کہ گنگولی کے نام سے ایسےخطوط تقریباً چھ ماہ سےموصول ہو رہےتھے

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو اہلیہ سمیت قتل کی دھمکیاں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گنگولی خاندان اور ان کے پرسنل اسسٹنٹ کی جانب سے پولیس میں درج شکایت کے مطابق تازہ دھمکی آمیز خط پیر کو بنگال کرکٹ کے صدر کے دفتر میں کھولا گیا۔ انگریزی میں تحریر خط میں گنگولی اور ان کے خاندان کو ’’ختم‘‘ یا ’’جان سے مارنے‘‘ کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ 6 ماہ سے ایسے خطوط موصول ہو رہے تھے، جنہیں ابتدا میں مداحوں کی جانب سے بھیجے گئے خطوط سمجھ کر نظر انداز کر دیا گیا۔

گنگولی فیملی کی جانب سے ٹھاکر پکر پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ تحریری شکایت درج کروائی گئی ہے، ریاستی حکومت کے سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو بھی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔

پولیس کو درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے نامعلوم افراد کی جانب سے گنگولی کے خلاف نازیبا اور قابل اعتراض ریمارکس پر مشتمل خطوط موصول ہو رہے تھے، تاہم انہیں ابتدا میں ذاتی ناراضی یا گنگولی کو ناپسند کرنے والے کسی شخص کی حرکت سمجھا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھمکی آمیز خطوط کورئیر کے ذریعے گنگولی کی رہائش گاہ پر بھیجے گئے تھے۔ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور گنگولی اور ان کے خاندان کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!