کرکٹ

ان فٹ انجیلو میتھوس آسڑیلیا کیخلاف سیریز سے بھی آئوٹ

کرائسٹ چرچ(سپورٹس لنک رپورٹ ) سری لنکن آل رائونڈر اینجلو میتھیوز فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے باہر ہو گئے، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ میتھیوز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ہیمسرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ سکین کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ میتھیوز گریڈ ٹو ہیمسٹرنگ سٹرین انجری میں مبتلا ہوئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ کیویز کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی ان کی شرکت مشکل نظر آ رہی ہے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!