ہاکی

قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بیلجیئم روانہ ہو گئی

قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور سے روانہ ہو گئی

لاہور ; ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی ہے۔ عالمی کپ کا انعقاد 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے روانگی سے قبل ہی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو 2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس پیشگی ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کر دیا ہے۔

فیڈریشن کا مقصد کھلاڑیوں کو مالی خدشات سے آزاد رکھ کر مکمل توجہ میدانِ عمل میں کارکردگی پر مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق ٹیم کے عالمی کپ میں سفر، رہائش، طعام، مقامی ٹرانسپورٹیشن اور کھیل کے سامان کی منتقلی سمیت تمام تر لاجسٹک انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے اپنے بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح و بہبود ہماری پہلی ترجیح ہے۔ تمام ضروری مالی و انتظامی امور روانگی سے قبل شفاف انداز میں طے کر لیے گئے ہیں تاکہ ٹیم بلاجھجھک عالمی اسٹیج پر ملک و قوم کی نمائندگی کر سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!