کرکٹ

شاہد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کورونا سے متاثر ین میں شامل ہو گئے۔شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ جمعرات سے طبیت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کراویا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ صحت یابی کے لیے سب کی دعاوں کا طلبگار ہوں۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی لاک ڈاون کے آغاز سے ہی فلاحی کاموں میں مصروف رہے اور اس دوران انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں عوام میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!