Games

سید سالار جہاں باچا خیبرپختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب ہوگئے

نیشنل لیکروس چیمپئن شپ اگلے مہینے پشاور میں منعقد ہوگا ، نومنتخب صدر کا اجلاس سے خطاب

سید سالار جہاں باچا خیبرپختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب ہوگئے

نیشنل لیکروس چیمپئن شپ اگلے مہینے پشاور میں منعقد ہوگا ، نومنتخب صدر کااجلاس سے خطاب

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) سید سالار جہاں باچا خیبرپختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کے صدر سید دیا الملک سینئرر نائب صدرمنتخب ہوگئے ،

خیبرپختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن جنرل کونسل میٹنگ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ عہدیداروں نے شرکت کی ،

اجلاس میں متفقہ طور پر سید سالار جہاں باچا کو ایسوسی ایشن کا نیا صدراوردیاالملک کوسینئر نائب صدر منتخب کیاگیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر سید سالار باچا نے نیشنل لیکروس چیمپئن شپ اگلے مہینے پشاور میں منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا ۔ جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کرینگے ۔

اس سے قبل تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر ز اور صوبائی سطح پربھی میل وفمیل مقابلے منعقدکئے جاینگے جس میں خیبرپختونخوا کی بہترین ٹیم نیشنل چیمپئن شپ کیلئے منتخب کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کھیلوں کے میدان میں اپنے ہونہار کھلاڑیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے، اس صوبے کے بچے بچیوں نے تعلیم اور دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں میں بھی اپنا آپ منوایا ہے۔

پشاور اور صوبے کے بچے بچیوں کو لیکروس گیم میں بھرپور شرکت کرنے کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے اورمحکمہ کھیل کے ساتھ مل کر کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے رہنمائی اور تعاون فراہم اولین فرض سمجتا ہوں۔

اس موقع پر پاکستان لیکروس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طیفور زرین کا کہنا تھا کہ لیکروس امریکن کھیل ہے۔ جو کنیڈا کا قومی کھیل ہے آنے والے نیشنل چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کا انتخاب کرکے 2028 اولمپکس میں ہدف مقرر کیا ہے۔

جو ملک کے لئے میڈل لے کر آئیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا نے اس سال دونیشنل چیمپئن شپ سمیت متعددد ٹریننگ کیمپس اور ریفرنگ کورس منعقد کرائے جس میں کثیر تعداد میں مرد وخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

اجلاس کے آخر میںنومنتخب صدرنے ریفرنگ کورس مکمل کرنے والے کوچز اور کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس کئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!