
"لیبر ڈے کراٹے کونٹیسٹ” کے عنوان سے منعقدہ مقابلے کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر
مزدوروں کے عالمی دن کے موقعے پر شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی میں "لیبر ڈے کراٹے کونٹیسٹ” کے عنوان سے منعقدہ مقابلے کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے
جس میں جونیئر گرلز و بوائز کراٹیکاز نے انفرادی کاتا، ٹیم کاتا اور انفرادی کومیتے اور انفرادی کیہون کے مقابلوں میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کے جوھر دکھائے۔
شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کی زیر نگرانی منعقدہ اس چیمپئین شپ کے مہمان خصوصی پاکستان یوگ آسنا اسپورٹس فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری خالد بروہی تھے
جبکہ اس موقعے پر دیگر معزز مہمانوں میں سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نفیس احمد، سندھ ایمیچر کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ماسٹر راجہ غضنفر،
کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اعجاز احمد قریشی، شوٹنگ بال ڈسٹرکٹ کورنگی کے جنرل سیکریٹری شمیم قریشی،
شوٹنگ بال کورنگی کے معروف کھلاڑی عاصم بیگ، کک باکسنگ کے کھلاڑی و کوچ حنیف، جاوید اور راجہ ارحم سمیت مختلف اسپورٹس کی شخصیات اور کھلاڑیوں کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے موجودہ رولز کے مطابق ہونے والے کراٹے کے مقابلوں میں شیہان شہزاد احمد نے ریفری جبکہ اکیڈمی کے بلیک بیلٹس استشنا ڈینیئل، انشال حسین اور شاہمیر حسین نے ججز کے فرائض انجام دیے۔
چیمپئین شپ کے فائنل نتائج کے مطابق انفرادی کاتا (بوائز) کی پہلی کٹیگیری میں ارسلان بن مسعود نے پہلی اور ابشام خان نے دوسری پوزیشن جبکہ دوسری کٹیگری میں سلیمان خان نے پہلی اور سعد کاشان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹیم کاتا (گرلز) میں منام فاطمہ، بریرہ فاطمہ اور عمیزہ فاطمہ پر مشتمل ٹیم نے پہلی پوزیشن جبکہ انشال کاشان، اینجل اور سعد پر مشتمل ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انفرادی کیہون (مکس) میں حماد حسین نے پہلی جبکہ مونا اقبال نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
انفرادی کومیتے (بوائز) کی پہلی کیٹیگری کے مقابلوں میں محمد وثیق نے پہلی اور شاہ فہد نے دوسری پوزیشن جبکہ دوسری کیٹیگری میں ابشام خان نے پہلی اور محمد رضا نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
انفرادی کومیتے (گرلز) کی پہلی کیٹیگری میں منام فاطہ نے پہلی پوزیشن اور بریرہ فاطمہ نے دوسری پوزیشن جبکہ دوسری کٹیگری میں اینجل نے پہلی پوزیشن اور انشال کاشان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلوں کے اختتام پر شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کےصدر و چیف انسٹرکٹر شی ہان شہزاد احمد نے مہمان خصوصی خالد بروہی،
اور دیگر مہمانان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پہنائی اور ان کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں کو میڈلز اور سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے۔
اوور آل بیسٹ پرفارمنس کا میڈل کم سن کراٹیکا عمیزہ کو دیا گیا جبکہ ٹرافی ارسلان بن مسعود کو دی گئی۔



