ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر جمناسٹک کے نمائشی مقابلے ہوئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفس کے زیراہتمام جمنیزیم ہال میں جمناسٹک کے نمائشی مقابلے ہوئے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نمائشی مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے،مقابلوں میں دو ٹیموں نے حصہ لیا جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، جمنیزیم ہال آمد پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ان کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا،

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک وقار اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی اور دیگر بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے جمنیزیم ہال میں فراہم کی گئی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک وقار نے ان کو سہولتوں سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ایک بشر ، دو شجر کی مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!