نیشنل گیمز ، آرچری انفرادی تیر اندازی کے مقابلوں میں آرمی کے تیر انداز ٹاپ پر رہے

 

نیشنل گیمز ، آرچری انفرادی تیر اندازی کے مقابلوں میں آرمی کے تیر انداز زیاد پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر رہے

پاک آرمی کے محمد طیب 583 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ ، واپڈا کے نعمان 580 تیسرے جبکہ خیبرپختونخواہ کے اسرار الحق 559کیساتھ ساتویں پوزیشن پر ہیں.

 

کوئٹہ… نیشنل گیمز کے سلسلے میں آرچری کے مقابلے بیوٹم سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے ، مرد کھلاڑیوں کے انفرادی مقابلوں میں آرمی ، واپڈا ، خیبر پختونخواہ ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور نیوی کی تیر انداز ٹاپ ٹین سکورر میں شامل ہیں. پہلے روز کھیلے گئے انفرادی مقابلے میں آرمی کے محمدطیب نے 583 پوائنٹس حاصل کئے ،

اسی طرح آرمی ہی کے محمد ندیم نے 582 پوائنٹس کیساتھ دوسرے ، واپڈا کے نعمان ثاقب 580 پوائنٹس کیساتھ تیسرے ، آرمی کے ادریس 565 پوائنٹس کیساتھچوتھے، واپڈا کے مبشر 563 پوانٹس کیساتھ پانچویں ،

خیبرپختونخواہ کے اسرارالحق 559 پوائنٹس کیساتھ چھٹے ،آرمی کے سیف اللہ 545 ، واپڈا کے دستگیر533 پوائنٹس کیساتھ آٹھویں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے شان علی 523 پوائنٹس کیساتھ نویں جبکہ نیوی کے راشد مسعود 522 پوائنٹس کیساتھ دسویں پوزیشن پر ہیں .

تیر اندازی کے انفرادی مقابلے میں 72 تیر انفرادی طورمختلف ڈیپارٹمنٹس کے تیر اندازں نے ڈیڑھ گھنٹے میں شوٹ کئے . کم و بیش 37 تیر اندازوں نے انفرادی مقابلوں میں حصہ لیا ،

جن کا تعلق آرمی ، واپڈا ، خیبر پختونخواہ ، سندھ ، نیوی ، ہائیر ایجوکیشن ، پولیس ، پنجاب ، گلگت بلتستان سے تھا انفرادی مقابلوں میں ٹاپ سکورر 583 پوائنٹس کیساتھ پاک آرمی کے محمد طیب رہے جبکہ گلگت بلتستان کے تیر اندازواجد علی نے 231 پوائنٹس انفرادی مقابلوں میں حاصل کئے.

 

 

 

error: Content is protected !!