الفا کالج اسپورٹس فیسٹول 2019کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الفا کالج کے زیر اہتمام الفا کالج اسپورٹس فیسٹول 2019کا رنگا رنگ تقریب سے افتتاح ہوگیا۔ کراچی کے 50 معروف اسکولوں اور کالجوں کے کھلاڑیوں نے افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔الفا کالج کی ڈین مس یاسمین بھٹی اور آئی بی اے کے اسپورٹس منیجر سر گوہر رشید نے بحیثیت مہمان خصوصی اسپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا۔اسپورٹس فیسٹول میں انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے 10 مقابلوں میں اسکولز اور کالجزسے 4500 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔اسپورٹس کوارڈنیٹر ماجد رسو ل کے مطابق فیسٹیول کے ڈسپلن میںاضافہ کیا گیا ہے جس میں او’لیول اور’ اے‘ لیول کیٹیگری کے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لئے کل 10 ڈسپلن ہیں۔12 روزہ اسپورٹس فیسٹول میں جو کھیل شامل کئے گئے ہیں ان میں باسکٹ بال (لڑکے اور لڑکیاں)، تھروبال، کاؤنٹراسٹرائیک،شطرنج،فٹسال (لڑکے اور لڑکیاں)،ٹگ آف وار (لڑکے اور لڑکیاں)،ٹیبل ٹینس (لڑکے اور لڑکیاں)،کرکٹ ٹین ,آرم ریسلنگ اوربیڈمنٹن (لڑکے اور لڑکیاں) شامل ہیں۔افتتاحی روز کرکٹ، فٹسال اور کاؤنٹر اسٹرائیک کے مقابلے منعقد ہوئے۔ کرکٹ کے مقابلے آئی بی اے یونیورسٹی اورہل پارک کرکٹ گراؤنڈ پر منعقد ہوئے۔

جس میں وہاج اسکول سسٹم نے بی ایس ایس ڈسکوری کو 10وکٹوں، اسکرپٹر کالج نے ریڈز کالج کو 6وکٹوں، کراچی گرامر اسکول نے ہائی بروکالج کو 7وکٹوں، ہیکسز اسکول نے آغا خان اسکول کھاراددر کو 9وکٹوں ، کراچی پبلک اسکول نے ہیپی ہوم اسکول کو 31رنز ، امریکن اسکول اینڈ کالج نے بحریہ کالج کارساز کو 21رنز اور سٹی اسکول نارتھ نے ویریٹاس اسکولنگ سسٹم کو 7وکٹوں سے شکست دی۔انڈر17اورانڈر19بوائزکافٹسال ایونٹ الفا کالج کیمپس میں کھیلا جارہا ہے جس میں انڈر17میں ریور اوکس اسکول نے کراچی پبلک اسکول کو 2-3، جنریشن اسکول نے شاہ ولایت اسکو ل کو 1-4، ویریٹاس اسکولنگ سسٹم، نے بے ویو ہائی اسکول کو 0-5، عائشہ بانوانی اسکول سسٹم نے ہیکسز اسکول کو 3-9، ریور اوکس اکیڈمی نے ایویسینا اسکول کو 0-2سے شکست دی ۔ ہیپی ہوم اسکول اور الفا ہائی اسکول کا مقابلہ برابر رہا ۔انڈر19کے فٹسال بوائزمقابلوں میں میزبان الفا کالج نے اسکریپٹر کالج کو 1-4، لائسیم اسکول نے لیا قت میڈیکل کالج کو 1-8اور کامرس کالج نے سیڈرکالج کو 2-4کی شکست سے دوچار کیا۔ ایونٹ کاؤنٹر اسٹرائیک انڈر 17اورانڈر19 مقابلوں میں الفا کالج نے کارڈوبا کالج کو 4-32، الفا ہائی اسکول نے ایلکوٹ کالج کو 2-16،ریڈز کالج گلشن نے ایویسینا اسکول کو 0-15، الکوٹ کالج نے الفا کور اسکول کو 11-16جبکہ الفا کالج نے لائسیم اسکول کو 1-16سے شکست دی۔

error: Content is protected !!