ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کے لاہور میں ڈیرے ؛ کل مختلف مقامات پر رونمائی ہوگی

رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی اسلام آباد کے بعد لاھور پہنچ گئی۔

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کو سہ پہر میں میڈیا سیشن کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے آخری ٹی ٹوینٹی کے دوران میگا ایونٹ کی ٹرافی کا قذافی سٹیڈیم کا چکر بھی پروگرام کا حصہ ہے ۔ کل صبح لاہور کے تاریخی مقامات کا ٹور بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے  اسلام آباد میں ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کو ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے ڈی چوک، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ پہنچایا گیا، اس موقع پر پی سی بی، آئی سی سی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

پاکستان مونو منٹ پر ٹرافی کا فوٹوشوٹ بھی ہوا، ٹی 20 ٹرافی کو دیکھ کرشائقین کرکٹ کی خوشی اور جذبات قابل دید تھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی ٹرافی کی تصاویر لیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی اسلام آباد کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چمچماتی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی کی گئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ایبٹ آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم، آرمی برنال اسکول اور شملہ پہاڑی پارکت میں ہوئی۔ اس کے بعد لاہور لائی گئی ہے

جہاں پاکستان، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پانچویں ٹی 20 میچ کے موقع پر ٹرافی کی رونمائی قدافی سٹیڈیم میں بھی ہوگی میچ کے دوران ٹرافی کی قذافی سٹیڈیم میں نمائش کی جائے گی۔ جبکہ ٹرافی پاکستان میں دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹرافی چار براعظموں کے کل 15 ممالک کا دورہ کرے گی جہاں اسے دنیا کے چند بہترین اسٹیڈیموں میں لیجنڈ کرکٹرز کے ذریعے نوازا جائے گا۔

error: Content is protected !!