برازیل سٹارفٹبالر نیمار کو 6 سال جیل ہونے کا امکان


میڈرڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)برازیل کے مایہ ناز فٹبالر نیمار کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کیخلاف سپین کے ایک مجسٹریٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اگریہ تحقیقات ٹھیک ثابت ہو گئیں تو ممکن ہے کہ نیمار کو کم از کم چھ سال کیلئے جیل کی ہوا کھانی پڑے گی، تفصیلات کے مطابق سپین کے مجسٹریٹ نے 2013میں نیمار کی بارسلونا کلب کو منتقلی میں مبینہ طور پر بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ نیمار کی سنٹوز سے بارسلونا منتقلی میں فراڈ اورکرپشن کا عنصر شامل تھا، کہا جا رہا ہے کہ اگر ان کیخلاف یہ سب کچھ ثابت ہو گیا تو ان کو کم از کم چھ سال کیلئے جیل بھیج دیا جائے گا یاد رہے کہ 2013 میں نیمار اپنے کلب سنٹوز سے بارسلونا منتقل ہوئے تھے جس کیلئے 57.1ملین یورو کی رقم ادا کی گئی تھی تاہم نہ ہی بارسلونا اور نہ ہی ان کے کلب سنٹوز نے ان کی منتقلی کے حوالے سے معاہدے کوسامنے لایا گیا جس وجہ سے شکوک وشہبات نے جنم اوراب ان کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

error: Content is protected !!