بنگلہ دیشی خاتون کرکٹر منشیات اسمگلنگ کے الزام پر گرفتار

چٹاگانگ(سپورٹس لنک رپورٹ)) بنگلہ دیش میں ایک خاتون کرکٹر کو 14 ہزار منشیات کی گولیاں رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ڈھاکا پریمیئر لیگ میں فرسٹ گریڈ کرکٹ کھیلنے والی نذرین خان مکتہ میچ کے بعد واپس آرہی تھیں کہ پولیس نے بس میں ان کی تلاشی لی جس کے دوران ان کے پاس سے 14 ہزار میتھ کی گولیاں برآمد ہوئیں۔مقامی پولیس چیف پرونوب چوہدری کے مطابق نذرین پر منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائے گا اور اس جرم کی سزا انہیں عمر قید بھی دی جاسکتی ہے۔رواں ماہ حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست سے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔بنگلہ دیشی حکومت منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے میتھ کی گولیاں اسمگل کرنے پر سزائے موت مقرر کرنے پر غور کررہی ہے۔

error: Content is protected !!