دورہ بھارت،آسڑیلیا کی ویمنز ون ڈے ٹیم کا اعلان

میلبورن (سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ بھارت کیلئے ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا، آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ کی انجری مسائل سے نجات حاصل کرنے کے بعد 7 ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ گزشتہ سال ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، آل راؤنڈرز سوفی مولی نیوکس اور نیکولا کیری پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، تہلیا میگراتھ اور لارین چیتل کو فٹنس مسائل کے باعث سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم دورہ بھارت کے دوران تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔ اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان میگ لیننگ، ریچل ہائنز نائب کپتان، نیکول بولٹن، نیکولا کیری، ایشلگ گارڈنر، ہیلی، جیس جوناسین، سوفی مولی نیوکس، بیتھ مونی، الیزے پیری، میگن سکٹ، بلینڈا واکاریوا، الیزے ویلانی اور آمانڈا جیڈ ویلنگٹن پر مشتمل ہے، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں نیکول بولٹن کی جگہ ڈیلیسا کمنس اور بلینڈا واکاریوا کی جگہ ناؤمی سٹالنبرگ کو شامل کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!