پی ایس بی کی جانب سے ریفریشر کورس کوچنگ سے وابستہ افراد کیلئے بہترین تھا

 

پی ایس بی کی جانب سے ریفریشر کورس کوچنگ سے وابستہ افراد کیلئے بہترین تھا، کوچز کا موقف
پی ایس بی، خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن و آرچری فیڈریشن کے تعاون کے مشکور ہیں، وقاص خا ن، اسرار الحق، سارہ خان و دیگر کا موقف

 

پشاور…نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کی جانب سے آرچری کھیل میں صوبے کی نمائندگی کرنے والے تیر اندازوں نے پی ایس بی کے ریفریشر کورس کو کوچز کیلئے بہترین قراردیتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ، اولمپک ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صدر عاقل شاہ او آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے

 

کہ اس کورس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور مستقبل میں بھی وہ اس طرح کی کورسز نے انعقاد میں بھرپور حصہ لیں گے. اپنے ایک بیان میں وجاہت علی خان، اسرار الحق، وقاص خان اور خاتون کوچ سارہ خان نے ریفریشر کوچنگ کورس کے انعقاد کو خیبر پختونخواہ کے کوچز کے سکلز کو بہتر کرنے کیلئے موقع قرار دیا

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپ مستقبل میں بھی کروائے جائیں انہوں نے مستقل میں پی ایس بی، اولمپک ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ اور آرچری فیڈریشن کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی.

 

 

 

error: Content is protected !!