ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: سیمی فائنلز کل ہونگے

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: سیمی فائنلز کل ہونگے
سڈنی(سپورٹس لنک رہورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے،پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم سے ہوگا ، دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میگا ایونٹ کے ٹاپ فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں جن کے درمیان سیمی فائنلز کل جمعرات کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے،پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا

error: Content is protected !!