سرنگا لکمل نے ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

دمبولا ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکن ٹیم کے فاسٹ بائولر سرنگا لکمل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے 16 ویں سری لنکن بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ڈیوڈ ملر کر آئوٹ کر کے کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کیں، انہوں نے کیریئر کے 77ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، سری لنکا کی جانب سے متھایا مرلی دھرن 523 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔

error: Content is protected !!