پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ظاہر شاہ کو معطل کردیا۔

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ظاہر شاہ کو معطل کردیا۔

 

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے پی ایچ ایف آئین کے آرٹیکل 10.5 کے تحت ظاہر شاہ کو معطل کیا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے سے جاری کئے گئے معطلی نامہ کے مطابق سید ظاہر شاہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدوں سے فوری طور پر معطل کردیئے گئے ہیں۔

 

انکی معطلی کی وجوہات میں آئینی اختیارات کا ناجائز استعمال، پی ایچ ایف بائی لاز، احکامات کی خلاف ورزی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت پاکستان ہاکی کی بدنامی جیسے الزامات میں ملوث ہونا پایا گیا ہے۔

 

ظاہر شاہ کو کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن سمیت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدوں سے فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!