سری لنکا میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعدقومی ویمنز کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کولمبو سے وطن واپس پہنچ گئی۔ ٹیم نے سری لنکن ویمن ٹیم کوتین میچوں کی ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کولمبو سے وطن واپس پہنچ گئی ہے ۔ قومی ٹیم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کولمبوسے لاہور پہنچی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں تین ون ڈے کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ۔ پاکستانی ٹیم نے تینوں میچوں میں جارحانہ کھیل پیش کیا۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے دورے کے دوران تین ٹی20 میچز کی سیریز میں دو ایک سے فتح حاصل کی۔

error: Content is protected !!