عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان کل پہلا میچ جرمنی کیخلاف کھیلے گا


دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ) عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کل ہفتہ کو دومیچز کھیلے جائینگے ،ْ پہلا میچ ہالینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ 19 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی جن کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 12 دسمبر سے شروع ہوگا، کوارٹر فائنل مرحلے کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل کوالیفائی کرینگی۔ عالمی کپ کے دونوں سیمی فائنلز 15 دسمبر کو کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل اور تیسری پوزیشن کے لئے میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!