نمائشی فٹبال میچ،،اسوا اکیڈمی اسلام آباد کو شکست


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) ماڈل ٹاؤن اکیڈمی لاہور نے اسوا اکیڈمی اسلام آباد کو ایک فٹ بال کے نمائشی میچ میں 3-2 گول سے ہرادیا، اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اورماڈل ٹاؤن اکیڈمی کے سربراہ میاں رضوان، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، بہترین کھلاڑی کا ایواڈ اسوا اکیڈمی کے اظفر شہزاد کو دیا گیا

 

جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کو اسوا اکیڈمی کے خلاف 2-1 گول برتری دلائی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے مذید ایک ایک گول کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے بلال دو گول اور اسد نے ایک گول کیا، اسوا اکیڈمی کی جانب سے دنیال اور آصف نے ایک ایک گول کیا، ریفری کے فرائض حماد الیاس نے انجام دیئے،اسوا ٹیم کے کوچنگ کے فرائض صدیق بنگ اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کے ناصر حسین انجام دیئے، اس موقع پر میاں رضوان نے کہا کہ حکومت کھیلوں پر توجہ دے تاکہ ملک میں کھیلوں کی ترقی ہوسکے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کرے گی۔

error: Content is protected !!