وریندر سیواگ نے کنگز الیون پنجاب سے طویل رفاقت ختم کر ڈالی


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر جارح مزاج کے بلے باز وریندر سیواگ نے انڈین پریمیئر لیگ کی اپنی ٹیم کنگز الیون پنجاب کو چھوڑ دیا ہے، وریندر سیواگ کنگز الیون پنجاب کے ساتھ 2016 سے لیکر 2018 تک رہے اس دوران انہوں نے دو سیزن کے دوران بطور کھلاڑی کنگز الیون پنجاب کیلئے خدمات انجام دیں جبکہ وہ گزشتہ تین سال سے مینٹور کے طور پر ٹیم کے ساتھ تھے، تاہم گزشتہ روز انہوں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا کہ میرا ایک بہت اچھا تعلق کنگز الیون پنجاب کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ اس طویل رفاقت کےدوران مجھے کنگز الیون پنجاب کی جانب سے بہت عزت اور پیار ملا ہے جس کی وجہ سے میں ان کا بہت شکرگزار ہوں، میں کنگز الیون پنجاب کے مستقبل کیلئے دعا گو اور امید کرتا ہوں کہ ٹیم بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گی، ان کا کہنا تھا کہ ابھی اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم کرکٹ کے ساتھ میری وابستگی جاری رہے گی اور مستقبل میں جو بھی کام کیا وہ کرکٹ کے حوالے سے ہی ہوگا۔

error: Content is protected !!