پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتظامی تبدیلی کی قیاس آرائیوں میں شدت


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتظامی تبدیلی کی قیاس آرائیوں میں شدت آرہی ہے اور ایسے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے سابق صدر احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا سربراہ مقرر کرنے کی اطلاعات ہیں۔ پی سی بی میں ذمے داریوں کے بارے میں مجھ سے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ اگر مجھ سے رابطہ کیا گیا تو میں اپنی رائے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لوگ مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں اس لیے کہ میں گزشتہ چھ سات برسوں سے شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ہوں اور گلیات اتھارٹی میں بھی مجھے ذمے داری دی گئی ہے۔ اس وقت عمران خان کے لیے کرکٹ اہم نہیں ہے وہ حکومت سازی میں مصروف ہیں۔احسان مانی نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ مجھ سے کس طرح رابطہ کرنا ہے، میری عام انتخابات کے بعد ابھی تک عمران خان سے بات نہیں ہوئی ہے اگر انہوں نے کرکٹ کے حوالے مجھے سے رابطہ کیا اور رائے مانگی تو میں اپنی دستیابی اور رائے سے انہیں آگاہ کردوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمے داری دینے کے بارے میں عمران خان یا ان کے کسی مشیر نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ہے، میں بھی اپنے بارے میں خبریں میڈیا کے دوستوں سے سنتا رہتا ہوں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف براہ راست نجم سیٹھی کے معاملے پر کوئی پالیسی بیان نہیں دے رہی ہے اور نجم سیٹھی نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ہفتے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ اگر انہوں نے استعفیٰ دینا ہے تو اس کا تذکرہ اپنے کسی مشیر سے نہیں کیا ہے۔نجم سیٹھی کی انتظامی ٹیم نے اپنے عہدوں کو بچانے کے لیے دوڑ بھاگ شروع کردی ہے جبکہ عمران خان کے قریب رہنے والے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور پی سی بی ڈائریکٹر ذاکر خان بورڈ میں نئی انتظامی تبدیلی کے لیے متحرک ہیں۔
#/S

error: Content is protected !!