چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او سکاٹ وئینک کی ملاقات

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے 

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات

پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر

چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا

کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی

کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی

کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی

ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ

راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او سکاٹ وئینک کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔

چئیرمین پی سی بی نے پاکستان آمد پر سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے، کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ،

کیویز کھلاڑی ہمارے مہمان ہیں،ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا۔ سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا،

کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ، راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی۔

error: Content is protected !!