پشاور میں نیشنل گیمز کے انعقاد کو خوش آئند ہے ،نوجونوانوں کو اچھا پلیٹ فارم ملے گا،خالدنور

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے حلقوں نے پشاور میں نیشنل گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے ا س سے صوبے بلکہ پورے پاکستان کے نوجونوانوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیاہوسکے گا ،صوبائی حکومت اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے موجودہ دور میں قومی کھیلوں کا سب سے بڑاایونٹ منعقد کرانا ایک اچھا فیصلہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے پی آر او اورپرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈیافتہ مارشل آرٹس کھلاڑی خالد نورنے پشاور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انکاکہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پشاور کھیلوں کے لئے موضوع شہر ہے یہی وجہ ہے کہ سابق دور حکومت میں اسے سٹی آف سپورٹس کا درجہ دیاگیاتھاکیونکہ نامساعد حالات میں بھی صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سید عاقل شاہ کی قیادت میں مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے نہ صرف صوبائی بلکہ قومی اور انٹر نیشنل سطح کے متعدد مقابلے منعقد کروائے گئے اور دنیاکو پیغام دیاکہ خیبر پختونخوامیں بسنے والے لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ آمن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ،انہوںنے کہاکہ اس شہر نے متعددبار نیشنل گیمز کی بہتر طریقے سے میزبانی کی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر)عارف حسن ،سیکرٹری جنرل خالد محمود اوردیگر حکام نے ایک اچھا فیصلہ کرکے قومی گیمز کو پشاور میں منعقد کرانے کی باقاعدہ منظوری دیدی ،جس سے خیبر پختونخوابلکہ ملک بھر کے کھیلوں کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے ۔خالد نور کہاکہ ان گیمزکے انعقاد،میں صوبائی حکومت بڑی دلچسپی لے رہی ہے جبکہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی قیادت میں تمام کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروکھلاڑی ٹیم ورک کی شکل میں کام کرکے اسے کامیاب کرائینگے ۔

error: Content is protected !!