پہلی افغان پریمیئر کرکٹ لیگ، دو آئرش کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی


ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ)آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینئر و تجربہ کھلاڑیوں پال سٹرلنگ اور کیون اوبرائن نے رواں ہفتے شروع ہونے والے پہلی افغان پریمیئرکرکٹ لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، پال سٹرلنگ اور کیون اوبرائن لیگ میں قندھار نائٹس کی نمائندگی کرینگے، اٹھائیس سال پال سٹرلنگ کے ساتھ قندھار نائٹس نے دس ستمبرکو معاہدہ کیا تھاجبکہ 34 سالہ کیون اوبرائن کے ساتھ گزشتہ ہفتے معاہدہ طے پایا، اس حوالے سے کیون اوبرائن کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پہلی افغان پریمیئر کرکٹ لیگ کا حصہ بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب گزشتہ ہفتے میرے ساتھ قندھار نائٹس نے رابطہ کیا تو میں نے لیگ کھیلنے کی فوری حامی بھر لی، ان کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہو گی کہ اپنی ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

error: Content is protected !!