پہلے ہی رائونڈ میں شکست،،،ماریہ شرپووا کا ایسا اقدام جو آپ کو حیران کردیگا

ماسکو ( سپورٹس لنک رپورٹ)روس کی گولڈن گرل ماریہ شراپووا نے اپنے کوچ سوین گرونویلڈ کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ شراپووا نے 2014 میں گرونویلڈ کی خدمات حاصل کی تھیں ۔ امریکہ میں جاری انڈین ویلز ٹینس ایونٹ میں انہیں پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہوں نے کوچ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ 30سالہ شراپووا نے اپنے بیان میں کہا کہ گرونویلڈ تجربہ کار کوچ ہیں، انہوں نے چیلنجنگ اور مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا جس پر ان کی مشکور ہوں اور میں ان کے کامیاب مستقبل کی خواہشمند ہوں۔

error: Content is protected !!