چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ،پہلے روز پاک آرمی، واپڈانے سونے کے تمغے جیت لئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے تعاون سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہونے والی چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2019ء(بوائز، گرلز) کے پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں پاک آرمی نے سونے اور چاندی، واپڈا نے سونے اور کانسی، بلوچستان نے کانسی کے 2،ریلوے نے چاندی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ جیتا، چیمپئن شپ کے دوسرے روز ہفتہ کو بھی مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور آفیشلز میں شیلڈز تقسیم کیں۔ چیمپئن شپ میں 350سے زائد مردوخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

error: Content is protected !!