پشاور کے سپورٹس صحافی مسرت اللہ جان پر نامعلوم افراد کے تشدد کی پر زور مزمت

 

پشاور کے سپورٹس صحافی مسرت اللہ جان پر نامعلوم افراد کے تشدد کی پر زور مزمت

واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جاۓ۔پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن

 

پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر،جنرل سیکرٹری محمد بابر،فنانس سیکرٹری عبدالقیوم سمیت۔تمام ممبران پشاور کے سینئر سپورٹس صحافی مسرت اللہ جان پر نامعلوم افراد کے تشدد کی پر زور مزمت کرتے ہے۔

یاد رہے مسرت اللہ جان اپنے فرائض کی انجام دہی کیلۓقیوم سپورٹس کمپلکس آ رہےتھےکہ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایاجس سے وہ شدید زخمی ہو گۓ مسرت اللہ جان زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن صوبائی نگران وزیر اعلی اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جاۓ اگر ملزمان کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جاۓ گا۔

 

 

error: Content is protected !!