اے آئی پی ایس ایشیا کی 26ویں کانگرس کی تیاریاں مکمل
ایشین سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی 26ویں کانگرس میں28ممالک سے جرنلسٹس شرکت کررہے ہیں

اے آئی پی ایس ایشیا کی26ویں کانگرس کی تیاریاں مکمل
ایشین سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی
26ویں کانگرس میں28ممالک سے جرنلسٹس شرکت کررہے ہیں
ہانگ کانگ ; عاصم شیراز : ہانگ کانگ میں اے آئی پی ایس ایشیا کی26ویں کانگر س کی تیاریاں مکمل ہو گئیں
ہانگ کانگ ، ہانگ کانگ سپورٹس پریس ایسوسی ایشن نے ہانگ کانگ کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والی اے آئی پی ایس ایشیا کی ہونے والی 26ویں کانگرس کی تیاریان مکمل کر لی ہیںَ
30 ممبر ممالک میں سے توقع ہے کہ28ممبرز اس تاریخٰ کانگرس میں شرکت کریں گے۔ کانگرس کا انعقاد شہر کے وسط میں واقع فائیو اسٹا ہوٹل میں کیا گیا ہے جہاں کانگرس کے شرکاءکے لئے بہترین بندوبست کیا گیا ہے۔
کانگرس سے قبل افتتاحی تقریب30 جون کی صبح اسی ہوٹل میں منعقد ہو گی جس سے اے آئی پی ایس کے صدر جیانی مرلو ، اے آئی پی ایس ایشیا کے صدر ہی دون جنگ، حکومتی شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خطاب کریں گے
اس موقع پر رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اسی دن شام کو لیجنڈ آف اے آئی پی ایس ایشیا کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف ممالک کے ان سینئر ترین سپورٹس جرنلسٹس کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا
جنہوں نے اپنی ساری زندگی سپورٹس جرنلزم کے لئے وقف کر دی۔یکم جولائی کو منعقد ہونے والے کانگرس اجلاس میں مختلف امور باالخصوص ایشیا میں سپورٹس جرنلزم کی ترقی و فروغ کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں ۲۰۲۶ میں ہونے والی کانگرس کے لئے شہر کا انتخاب بھی کیا جائے گا



