مضامینہاکی

راجن پور میں 25سال بعد ہاکی کے میدان آباد ہو گئے

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی کا راجن پور کا دورہ. نوجوان کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی.

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی کا راجن پور کا دورہ.

نوجوان کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی.

ہاکیاں اور جدید سہولیات دینے کا اعلان.

راجن پور میں 25سال بعد ہاکی کے میدان آباد ہو گئے

تحریر: اظہار عباسی ; 

پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کا زوال صرف بڑے شہروں تک محدود پالیسیوں اور وسائل کی عدم دستیابی کا نتیجہ ہے، لیکن حالیہ دنوں میں ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی نے راجن پور کا خصوصی دورہ کیا۔

میر طارق حسین بگٹی ملکی تاریخ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے صوبہ پنجاب کے آخری ضلع راجن پور کا دورہ کیا یہ دورہ نہ صرف ایک علامتی قدم تھا بلکہ اس نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں ہاکی کے فروغ کے حوالے سے ایک نئے عزم اور عملی اقدامات کا آغاز کیا۔

میر طارق بگٹی کا دورہ: امید کی نئی کرن ;

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی نے راجن پور میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا 25سال بعد راجن پور میں ہاکی کا میدان آباد ہوا میر طارق بگٹی کا گراؤنڈ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا کھلاڑیوں اور شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ: > "پاکستان ہاکی صرف لاہور، کراچی یا اسلام آباد کی حد تک محدود نہیں رہ سکتی، ہم راجن پور جیسے علاقوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو قومی ٹیم تک لانا چاہتے ہیں۔”

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پسماندہ علاقوں میں ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

میر طارق بگٹی نے راجن پور نے اعلان کیا کہ راجن پور کے ٹیلنٹ کو ڈیرہ غازی خان میں خصوصی مدعو کیا جائے گا جہاں انہوں آسٹروٹرف پر جدید ہاکی کی تربیت فراہم کی جائے گی .

جدید تربیت کے علاوہ فزیکل فٹنس اور تکنیکی مہارت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر میر طارق حسین بگٹی نے فیڈریشن کی جانب سے مق کھلاڑیوں کو ہاکی اسٹکس، کٹس اور دیگر ضروری سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا

عوامی ردِعمل ;
راجن پور کے عوام، کھلاڑیوں نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی کے اس دورے کو تاریخی قدم قرار دیا۔ کئی نوجوان کھلاڑیوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب ان کی آواز سنی جا رہی ہے اور وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا خواب حقیقت میں بدلتے دیکھ رہے ہیں۔

نتیجہ ;
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی کا دورہ راجن پور محض رسمی کاروائی نہیں بلکہ ایک وژن کا حصہ ہے—ایسا وژن جس میں پاکستان کے ہر پسماندہ علاقے کا کھلاڑی قومی سطح پر موقع پا سکتا ہے۔

یہ اقدامات نہ صرف ہاکی کو دوبارہ زندگی بخشیں گے بلکہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے نکال کر ایک تعمیری راستہ فراہم کریں گے۔ اگر یہ عمل تسلسل سے جاری رہا تو راجن پور آنے والے وقتوں میں پاکستان ہاکی کے نئے ہیروز پیدا کر سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!