
صدر بی سی سی آئی راجر بنی زائد العمر ہونے پرنااہل قرار
نئی دہلی ; بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے صدرراجر بنی کو زائد العمر ہونے کی وجہ سیان کے عہدے کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔۔۔
تاہم ان کی طرف سے عہدہ چھوڑنے سے انکار نے بی سی سی آئی میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے ۔ راجر بنی 19 جولائی کو 70 سال کے ہو گئے تھے جس پر ان کو بورڈ کے آئین کے ذریعہ نااہل قرار دے دیا گیا ۔
بھارتی سپریم کورٹ سے منظور شدہ بی سی سی آئی کے آئین کے مطابق کوئی بھی عہدیدار جو 70 سال کی عمر کو پہنچ جائے وہ اس عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا اورنا اہل ہوجاتا ہے ۔
بی سی سی آئی کے مطابق بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا عارضی طور پر بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں،تاہم اس کا فیصلہ رواں سال ستمبر میں ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ میں ہونا ہے ۔



