کرکٹ

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائز کے لئے 15 رکنی قومی ا سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ون ڈے ورلڈکپ میں فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ کپتانی کریں گی، جبکہ ایمان فاطمہ پہلی بار آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلیں گی۔

منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، نتالیہ پرویز، نشرا سندھو، عمائمہ سہیل، سدرہ امین، رامین شمیم، سدرہ نواز، صدف شمس اور سعدیہ اقبال اسکواڈ کا حصہ ہیں، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ بھی پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔

15رکنی اسکواڈ جنوبی افریقا سے تین ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گا، ون ڈے سیریز لاہور میں 16 سے 22 ستمبر تک ہوگی، جنوبی افریقا ویمن ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔

ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے، پاکستان کے تمام ورلڈ کپ میچز کولمبو سری لنکا میں ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!