ہاکی

جونئیر ہاکی ٹیم کا کیمپ 15ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

جونئیر ہاکی ٹیم کا کیمپ 15ستمبر سےاسلام آباد میں شروع ہوگا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 11 اکتوبر تا 18 اکتوبر جاری رہنے والے 13ویں سلطان جوہر مینز جونیئر انویٹیشنل ہاکی ٹورنامنٹ جوہر بھارو ملائشیا میں شرکت کیلئے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں 15 ستمبر سے شروع ہونے والے جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا ۔

تمام کھلاڑیوں کو 15 ستمبر کو کیمپ کمانڈنٹ انٹرنیشنل اجمل خان لودھی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آفیشلز میں ٹیم منیجر اجمل خان لودھی انٹرنیشنل (سیالکوٹ)، کوچ اولمپین کامران اشرف(کراچی)، اسسٹنٹ کوچ یاسر اسلام انٹرنیشنل (پی آئی اے)، ایم اظفر یعقوب انٹرنیشنل (نیوی)،

گول کیپر کوچ صابر علی (سیالکوٹ), ویڈیو انالسٹ ابوزر امراؤ (نیشنل بینک)، فزیوتھراپسٹ عدیل اختر(ماڑی انرجیز)، کوآرڈینیٹر و ٹرینر نصر اللہ رانا ( پی ایس بی) ،ٹیکنیکل اسسٹنٹ میجر ریٹائرڈ زاہد پیرزادہ( پی ایس بی) شامل ہیں۔

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں علی رضا (گول کیپر) (ایئرفورس),محمد فیضان جنجوعہ (گول کیپر) – (کسٹم)، محمد سفیان خان (ماری انرجیز), عقیل احمد (ماری انرجیز)، محمد ندیم خان ( ماری انرجیز),بشارت علی (نیوی),سیف اللہ ( نیوی),

محمد وسیم ( نیوی),سمیع اللہ(کسٹم), زکریہ حیات(نیوی), محمد عماد(کسٹم),عبدالحنان شاہد(واپڈا),محمدمغیرامعاویہ( واپڈا), عبدالقیوم (کسٹم), رانا محمد ولید اشرف (نیوی), حمزہ فیاض(کسٹم),

عثمان اشرف(سندھ), تیمور جاوید (پنجاب), دانیال ارشد (کے پی کے), عمر فاروق (کے پی کے),شہباز احمد (آرمی), حسن شہباز (پنجاب), نعمان بخاری (پنجاب), یاسر خان (کے پی کے), سفیان محمود (سندھ),

سید محمد سعد علی( سندھ), باسل محمود (گول کیپر(پنجاب)، محمد اظہار الحق( پنجاب),رانا محمد علیم ( آرمی), محمد عدنان (آرمی), محمد شاہیر(نیوی), محمد حسن (کے پی کے), محمد فصیح(بلوچستان), عبدالواسع (بلوچستان) شامل ہیں.

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!