دیگر سپورٹس

خیبر پختونخوا انڈر 21 انٹر ریجنل گیمز کے لئے ٹرائلز کا اعلان

خیبر پختونخوا انڈر 21 انٹر ریجنل گیمز کے لئے ٹرائلز کا اعلان کر دیا گیا

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہونے والی خیبر پختونخوا انڈر 21 ریجنل گیمز 2025-2026ئ کے لئے ٹرائلز شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ٹرائلز ریجنل سپورٹس آفیسرز کی نگرانی میں 26 نومبر سے پانچ دسمبر تک ہوں گے۔

مشیر کھیل خیبرپختونخوا تاج محمد ترند کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس سعادت حسن اور ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کی سربراہی میں خیبر پختونخوا انڈر21 گیمز کیلئے ٹرائلز اور ٹیموں کے انتخاب کے لئے ریجنل سپورٹس آفیسرز کو ہدایات جاری کر دیں

جن کے مطابق ریجنل سپورٹس آفیسرز ریجنل ٹیموں کے انتخاب کی کمیٹی کے چیئرمین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز، ضلعی، صوبائی، قومی سطح کا کھلاڑی یا کوچ اور متعلقہ کھیل کی ضلعی تنظیم کا نمائندہ ارکان ہوں گے ٹیموں کی تفصیلات15 دسمبر تک ڈائریکٹوریٹ کے آپریشنز ونگ کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

کھلاڑیوں کو رہائش، ٹی اے ڈی اے، یونیفارم، شوز اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔ مرد کھلاڑی 34 اور خواتین کھلاڑی 20 گیمز میں حصہ لیں گی۔ گیمز میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکواش، اتھلیٹکس، والی بال، کراٹے، فٹ بال، جمناسٹک،

تھرو بال، باسکٹ بال، باکسنگ، تائیکوانڈو ، ہاکی، جوڈو، ہینڈ بال، ووشو، آرچری، جوجتسو، ٹینس، ویٹ لیفٹنگ، ریسلنگ، سنوکر، لیکروس، ٹیک بال،ماس ریسلنگ، فٹبال، کک باکسنگ، باڈی بلڈنگ، فل کنٹیکٹ کراٹے، کبڈی، موئے تھائی، بیس بال، رسہ کشی اور رگبی شامل ہوں گی۔

ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی گیمز ہوں گی جن میں پانچ ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے،

ڈیرہ جات ایونٹ، پشاور میں ہارس اینڈ کیٹل شو، جشن ہزارہ، یتیم بچے سپورٹس فیسٹیول، بونیر گل د نمبر فیسٹیول، روایتی کھیل، پولو، آئس ہاکی، سکیٹنگ کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے،

علاوہ ازیں 6 نیشنل جونیئر چیمپئن شپس کرائی جائیں گی ، ٹرانس جینڈر، انٹر مدارس، افراد باہم معذوری ایونٹ، اقلیتی سپورٹس فیسٹیول بھی کرایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!