دیگر سپورٹس

35ویں نیشنل گیمز پاکستان آرمی کی برتری کے ساتھ اختتام کو پہنچ گئے

35ویں نیشنل گیمزپاکستان آرمی کی برتری کے ساتھ اختتام کو پہنچ گئے

آرمی نے196گولڈمیڈلز جیتے،

واپڈا 84گولڈ میڈلز لے کردوسرے اورنیوی 36گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا

پاکستان ائر فورس کی چوتھی سے آٹھویں پوزیشن پر تنزلی،کوئٹہ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود پنجاب میڈل ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آگیا

ایچ ای سی نے پانچویں اور سندھ نے چھٹی پوزیشن برقرار رکھی،گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کوئی گولڈ یا سلور میڈل نہیں جیت سکے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرمی نے 196گولڈ میڈل حاصل کرکے دوسرے دستوں پر واضح اور بڑی برتری کے ساتھ35ویں نیشنل گیمز کا اختتام کیا اور قائد اعظم ٹرافی حاصل کی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6دسمبرکو روشن کی جانے والی مشعل بھی بجھا دی گئی۔

ریکارڈز کے مطابق 2023کے کوئٹہ نیشنل گیمز میں آرمی کے گولڈ میڈلز کی تعداد199تھی جبکہ اس نے 133 سلور اور 66برانز میڈلز حاصل کئے تھے جبکہ اس بار اس نے196گولڈ،96سلور اور56برانز میڈل حاصل کئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر آنے والی واپڈا نے گزشتہ کوئٹہ نیشنل گیمز میں جبکہ گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی تھی،اس بار اسے 84گولڈ میڈلز پر اکتفا کرنا پڑا جبکہ اس نے71سلورا ور 74برانز جیتے۔گزشتہ گیمز میں واپڈا نے 109گولڈ،101سلور اور 80برانز میڈلز کے ساتھ290میڈلز حاصل کئے تھے۔

پاکستان نیوی نے36گولڈ،39سلور اور33برانز میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،کوئٹہ نیشنل گیمز میں بھی اس کی تیسری پوزیشن تھی جہاں اس نے 28گولڈ،32سلور اور 49برانز میڈلز حاصل کئے تھے۔

گزشتہ نیشنل گیمز میں آٹھویں نمبر پر رہنے والے پنجاب کے دستینے 16گولڈ،38سلور اور 72برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر چھلانگ لگائی،کوئٹہ میں پنجاب نے تین گولڈ،11سلور اور 53برانز میڈلز جیتے تھے۔

ایچ ای سی نے 14گولڈ،38سلوراور 65برانزمیڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی،ایچ ای سی کا دستہ2023کوئٹہ نیشنل گیمز میں آٹھ گولڈ،17سلور اور 93برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہی تھا۔

سندھ نے11گولڈ،25سلور اور 57برانزمیڈلز کے ساتھ 35ویں نیشنل گیمز میں چھٹی پوزیشن پر اختتام کیا جبکہ وہ صوبوں میں دوسرے نمبر پر رہا،کوئٹہ نیشنل گیمز میں سندھ نے چار گولڈ،16سلور اور 23برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی جبکہ صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان ائر فورس نے 9گولڈ،16سلور اور26برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں پوزیشن پائی جبکہ گزشتہ کوئٹہ گیمز میں پی اے ایف نے آٹھ گولڈ،24سلور اور 42برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن لی تھی۔

گزشتہ روز ختم ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا نے 5گولڈ،18سلور اور45برانزمیڈلز کے ساتھ آٹھویں، بلوچستان نے4گولڈ،14سلور اور30برانزمیڈلز کے ساتھ نویں،ریلویزنے تین گولڈ،چار سلور اور 22برانزمیڈلز کے ساتھ دسویں،

اسلام آباد نے ایک گولڈ،چار سلور اور10برانزمیڈلز کے ساتھ گیارھویں،پولیس نے ایک گولڈ،دو سلور اور25برانز میڈلز کے ساتھ بارھویں،گلگت بلتستان نے7برانز میڈلز کے ساتھ تیرھویں اور آزاد جموں کشمیرنے 7برانز میڈلز کے ساتھ چودھویں اور آخری پوزیشن حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!