کرکٹ

کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لیئے ندیم عمر ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں ; اعظم خان

ہم پہلے سے ندیم عمر کے ساتھ ہیں آئندہ بھی ان کے ساتھ رہینگے نصرت اللہ

کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لیئے ندیم عمر ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں اعظم خان

ہم پہلے سے ندیم عمر کے ساتھ ہیں آئندہ بھی ان کے ساتھ رہینگے نصرت اللہ

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ندیم عمر ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں اور آ ئندہ بھی کرتے رہینگے .

ان خیالات کا اظہار اعظم خان کوآرڈینیٹر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے اسد اللہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھلاڑیوں اور زونل عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر محمد توصیف صدیقی جوائنٹ سیکریٹری آ ر سی اے کے نے کہا کہ کراچی ریجن ندیم عمر کی سربراہی میں کرکٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے

جو کہ خوش آ ئند ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آ رسی اے کے نے کہا کہ ندیم عمر کی قیادت میں کراچی میں جتنی کرکٹ گزشتہ ڈھائی سال میں کھیلی گئی ہے

اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ندیم عمر صاحب کراچی کے واحد صدر ہیں جن کو پبلسٹی کا شوق نہیں وہ چاہتے ہیں کہ کراچی کے کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کریں

انھوں نے کہا کہ کراچی بلیوز کے کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے ملک کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کو جیتا ہے ان کے اعزاز میں ندیم عمر صاحب بہت جلد مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کر رہے ہیں

تقریب میں کھلاڑیوں کو پچیس لاکھ روپے انعام اور دیگر تحائف دیئے جائینگے میزبان نصرت اللہ سکریٹری زون دو نے کہا کہ ہم پہلے بھی ندیم عمر کے ساتھ ہیں آ ئندہ بھی ندیم عمر کے ساتھ رہینگے

ندیم عمر کی کرکٹ میں خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں ندیم عمر کا دنیائے کرکٹ میں ایک نام اور مقام ہے تقریب میں وصال انصاری اسٹنٹ سکریٹری آ ر سی اے کے ،

اجمل نصیب صدر زون ون،ظفر خان خازن زون دو،حسن خان،سید محمد احمد نقوی ,عارف وحید خان سکریٹری زون ون،طارق حفیظ خازن زون ون،شہباز قریشی ،ریحان صدیقی ،محمد نظام الدین،افضل شری،محمد اعظم خان اور دیگر معززین موجود تھے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!