اتھلیٹکس

طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ، ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ محمد اکرم ساہی

طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ، ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی

فیصل آباد (رانا تنویر احمد سے) ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور چیئرمین سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ریٹائرڈ) نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ، ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مدنیہ کالج فیصل آباد میں سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہی طلباء و طالبات ملک و قوم کا سرمایہ ہے اور انہوں نے ہی مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔

اکرم ساہی نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور نوجوان نسل کومنشیات کی لعنت بچانے کے لئے ہمیں اس سلسلہ میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہوں گے اور اس نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ تفریحی محلول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے طلباء و طالبات پر روز دیتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

آخر پر مہمان خصوصی میجر جنرل محمد اکرم ساہی نے سالانہ سپورٹس ڈے کے حوالے سے کالج کے طلباء و طالبات انعامات بھی تقسیم کئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!