کرکٹ

قائدِ اعظم ٹرافی کراچی کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیل کر جیتی ; عبداللہ خرم نیازی

پی سی بی کی این او سی کے بغیر جو بھی ٹورنامنٹ ہو رہے ہیں ان میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی

 

قائدِ اعظم ٹرافی کراچی کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیل کر جیتی -عبداللہ خرم نیازی

پی سی بی کی این او سی کے بغیر جو بھی ٹورنامنٹ ہو رہے ہیں

ان میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) قائدِ اعظم ٹرافی کراچی کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیل کر جیتی ہے میں ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی اور تمام زونل عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ کراچی کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے شہر کے لوگوں کے لیئے ٹورنامنٹ جیتا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں

ان خیالات کا اظہار عبداللہ خرم نیازی ڈائریکٹر کرکٹ آ پریشنز پاکستان کرکٹ بورڈ نےاعظم خان کوآرڈینیٹر صدر آ ر سی اے کراچی کے ہمراہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے آ فس کے دورے کے موقع پر آ فس میں موجود زونل آ فیشلز سے ملاقات کے موقع پر کیا

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سرپرستی میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے انھوں کہا ملک کے اداروں کوانڈر 23 کی کرکٹ ٹیمیں بنانے کا کہا گیا ہے

جن کے قومی سطح پر ٹورنامنٹس کرائے جائینگے جس سے ملک اور ریجنز کو نئے کھلاڑی ملیں گے انھوں کہا کہ ریجن کے عہدیداران کھلاڑیوں کو سامنے لاتے ہیں پی سی بی اچھے کھلاڑیوں کو اکیڈمیز میں تربیت دے گا

انھوں مزید کہا کراچی میں جو کمرشل کرکٹ پی سی بی اور آ ر سی اے کے کی اجازت کے بغیر کھلائی جا رہی ہے ان ٹورنامنٹس کی اجازت لی جانی چاہیے بغیر این او سی کے جو بھی ٹورنامنٹ منعقد کئے جائینگے

ان میں کوئی کھلاڑی کھیلتے ہوئے پایا گیا اس پر اور امپائرز اور اسکورر ہر طرح کی کرکٹ پر پابندی لگائی جائے گی اس موقع پر زونل عہدیداران نے کراچی میں گراؤنڈز کے بارے میں ان آ گاہ کیا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کے کھلاڑیوں کے گراؤنڈز دستیاب نہیں ہے

جس سے شہر کی کرکٹ متاثر ہو رہی ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جو گراؤنڈز پی سی بی نے ریجنز کو بنا کر دیئے تھے وہ کے ایم سی نے اپنے کنٹرول میں لیئے ہوئے ہیں جو بارہا کوششوں کے باوجود بھی ریجنز کو میئر کراچی نے واپس نہیں کئے

اس موقع پر محمد توصیف صدیقی ایکٹنگ سکریٹری ،خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آ ر سی اے کے،وصال انصاری اسٹنٹ سکریٹری ،سید محمد احمد نقوی ،اسٹنٹ سکریٹری ،محمد رئیس صدر زون تین،

مظہر اعوان صدر زون سات،محمد سعید جبار سکریٹری زون پانچ،افضل قریشی سکریٹری زون تین،عارف وحید خان سکریٹری زون ایک،نصرت اللہ سکریٹری زون دو ،ریحان صدیقی ،اصغر علی خٹک ،شہباز قریشی ، محمد افتخار موجود تھے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!