دیگر سپورٹس

نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل، ایونٹ (آج) 14 جنوری سے شروع ہو گا۔

نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل، ایونٹ (آج) 14 جنوری سے شروع ہو گا۔

کراچی ; نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل، یہ چیمپئن شپ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام (آج)، بدھ، 14 جنوری سے نیو میدان، کے ایم سی کراچی میں شروع ہوگی۔

گزشتہ روز نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے کی۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور ایونٹ کے انتظامات کو آخری شکل دی گئی۔

اجلاس کے بعد پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے میڈیا سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں اور تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 66مرد اور26 خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ 17 جنوری تک جاری رہے گی

اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں پانچ لاکھ کے کیش انعامات اور ٹرافی و سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کی سلیکشن میں شامل کیا جائے گا

اور قومی ٹیم روواں برس جاپان میں کھیلی جانے والی ایشین گیمز-2026 میں شرکت کرے گی اور پاکستان پیڈل فیڈریشن، انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیاء پیڈل فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہے،

قومی پیڈل چیمپئن شپ جوکہ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ پیڈل ایسوسی ایشن اور نیو میدان پیڈل کورٹ کے ایم سی کراچی کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!