

نیشنل پیڈل چیمپئن شپ سندھ نے جیت لی مینز ویمنز دونوں ٹائٹل سندھ کے نام رہے
ویمنز فائنل میں پنجاب کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، پانچ لاکھ کے انعامات تقسیم کئے گئے –
پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ نیو میدان کے ایم سی کراچی میں چودہ سے سترہ جنوری منعقد ہوئی جوکہ زیر سرپرستی انٹر نیشنل پیڈل فیڈریشن اور پیڈل ایشاء منعقد ہوئی جوکہ سندھ پیڈل ایسوی ایشن کے اور نیو میدان کے تعاون سے منعقد ہوئی-
سندھ نے نیشنل پیڈل چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ٹائٹل جیت لئے۔
خواتین کے مقابلوں میں پنجاب نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی
جبکہ مردوں کے مقابلوں میں سندھ کے کھلاڑیوں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ بمعہ ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں۔چیمپئن شپ میں پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی تھی
اس موقع پر پاکستان پیڈل فیڈریشن کے نائب صدور دانش احمد اور سید ریحان الدین، خزانچی کریمہ خان اور سندھ پیڈل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید ندیم الدین کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق نیو میدان کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کے مقابلوں میں سندھ (ایم یو وی) کی نتالیہ زمان اور مہک تہرانی نے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
جبکہ پنجاب کی سیمرہ عمر اور حسنت نے دوسری پوزیشن اور سندھ (ایم اینڈ اے) کی عائشہ الہی اور مصفیرا زاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ویمنز ایونٹ کا فائنل سندھ کی نتالیہ زمان اور مہک تہرانی پر مشتمل جوڑی نے جیت لیا پنجاب کی سائرہ اور حسنات کی جوڑی کو چھ ایک اور چھ تین سے شکست ہوئی –
سندھ نے ریحان عبداللہ اور نفیس یعقوب نے مردوں کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ سندھ پیڈل ایکس کے شیروز اور رحیم سعید نے دوسری اور سندھ کنگ کے ریحان یونس اور سعاد نعمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مینز فائنل سندھ کی دونوں ٹیموں کے درمیان ہوا جو دلچسپ و سنسنی خیز رہا
فائنل تقریبا دو گھنٹے جاری رہا نفیس یعقوب اور ریحان عبداللہ پر مشتمل ٹیم نے سات چھ اور چھ پانچ سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا
چیمپئن شپ فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر بھی ٹرافی جیتنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ جیتنے زیادہ ڈومسٹک میچز اور انٹرنیشنل ایونٹس ملیں گے تو ایشین گیمز کی تیاری میں مزید بہتری آئے گی



