کرکٹ

ملتان سلطانز کی نیلامی، فرنچائز کی ممکنہ قیمت کتنے کروڑ ہونے کا امکان؟

ملتان سلطانز کی نیلامی، فرنچائز کی ممکنہ قیمت کتنے کروڑ ہونے کا امکان؟

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کی نئی فروخت کے لیے متوقع بیس پرائس 160 کروڑ روپے یا اس سے زائد رکھی جا سکتی ہے، جبکہ پی ایس ایل انتظامیہ کو امید ہے کہ نیلامی کے عمل میں یہ فرنچائز 200 کروڑ روپے سے بھی زیادہ قیمت حاصل کر سکتی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی ایس ایل کی گورننگ کونسل پی ایس ایل 11 سے قبل اہم فیصلوں پر کام کر رہی ہے، جن میں فرنچائزز سے متعلق معاملات اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے نظام میں ممکنہ تبدیلیاں شامل ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی،

اجلاس کی صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کی، جس میں تمام آٹھ فرنچائزز کے نمائندے اور پی سی بی و پی ایس ایل کے سینئر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے آغاز میں گورننگ کونسل نے حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نئی فرنچائزز کے مالکان کو خوش آمدید کہا اور نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی کو لیگ کی توسیع کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

اجلاس میں کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے (ریٹینشن) کے معاملات، مجوزہ ہائبرڈ ریکروٹمنٹ ماڈل پر بھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ براہِ راست کھلاڑیوں کے سائن کرنے کی اجازت دینے کے امکان پر بھی بات ہوئی، آنے والے سیزن کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران حکام نے تصدیق کی کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز جمعرات، 26 مارچ سے ہوگا یہ سیزن پی ایس ایل کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!