پرو ہاکی لیگ، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا
قومی ٹیم بروز پیر آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی جہاں پرو ہاکی لیگ کے اہم میچز کھیلے جائیں گے

پرو ہاکی لیگ، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا
قومی ٹیم بروز پیر آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی جہاں پرو ہاکی لیگ کے اہم میچز کھیلے جائیں گے
اسلام آباد: ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
قومی ٹیم بروز پیر آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو بھرپور سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ ٹیم کی تیاریوں میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔
کیمپ کے دوران ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں کے ہمراہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔
انہوں نے ٹیم کے جذبے اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تربیتی کیمپ میں ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی فٹنس، تکنیکی مہارت اور میچ اسٹریٹیجی پر خصوصی توجہ دی، تاکہ پرو ہاکی لیگ کے اہم مرحلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔



